مشرق وسطیٰ

بیت لحم کے قریب فائرنگ، پانچ اسرائیلی زخمی، ایک کی حالت خطرے میں

اسرائیلی فوج کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور تینوں فلسطینی شہید ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ نے اسرائیلی پولیس اور طبی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح یروشلم کے قریب ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم سے کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی ایمبولینس سروسز کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ غرب اردن کے شہر بیت لحم میں سرنگ کے قریب لگائے جانے والے فوجی ناکے پر پیش آیا۔

عرب دنیا کی عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والے تینوں فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس نے جوابی کارروائی کر کے شہید کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں