فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں یونیسیف کی سربراہ کیتھرائن رسل کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا

متعدد چوٹیں لگنے کے باعث اسرائیل کا دورہ ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزہ میں سفر کے دوران کارحادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئیں۔ حادثے میں زخم آنے کے بعد ڈاکٹروں نے کچھ دنوں کے آرام کا مشورہ دے دیا۔ اسرائیل سمیت خطے کا ہفتے کے روز سے شروع ہونے والا دورہ ملتوی کر دیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسیف کیتھرائن رسل کی گاڑی کو حادثہ غزہ کی پٹی کی طرف جاتے ہوئے پیش آیا۔ یونیسیف کے ترجمان کرٹس کوپر کے مطابق ' جب حادثہ پیش آیا وہ رفح کی طرف سفر کر رہی تھیں۔ یقین ہے کہ ان کی گاڑی کسی گڑھے سے جا ٹکرائی یا کسی گڑھے سے بچتے ہوئے حادثے سے دو چار ہو کر ایک جانب الٹ گئی۔ترجمان نے مزید کہا ' انہیں کافی چوٹیں آئی ہیں۔ ان چوٹوں کی وجہ سے وہ تکلیف میں ہیں، تاہم ان چوٹوں کو تشویشناک نہیں سمجھا جاتا ہے۔'

یونیسیف ترجمان نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد بھی کیتھرائن رسل نے اپنی مصروفیات جاری رکھنے کی کوشش کی مگر انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد یونیسیف ایگیکٹو ڈائریکٹر کیتھرائن رسل نے اپنی مصروفیات کو موخر کردیا ہے۔ ان کی اگلی مصرفیات میں اسرائیل سمیت خطے کے دوسرے ممالک کا دورہ شامل تھا۔ اسرائیل میں ان کی مصوفیات میں غزہ میں مغوی اسرائیلیوں کے خاندانوں اور بچوں سے ملاقات بھی کرنا تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں