فلسطین اسرائیل تنازع

اردنی مسلح افواج مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے علاج کے معالجے کے لیے اردن کی مسلح افواج نے ایک فیلڈ ہسپتال بھجوایا ہے۔

اس سے قبل اردنی مسلح افواج غزہ پر اسرائیلی کی بد ترین بمباری اور تباہ کن حملوں کے دوران بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے طبی سامان بھجوا چکی ہیں۔

غزہ میں اردن کی طرف سے پہلے سے قائم فیلڈ ہسپتال اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے ادویات اور طبی آلات سے محروم ہو گیا تھا ۔

اردنی فضائیہ کے جنگی طیاروں اسرائیلی طیاروں کی انتہائی خوف ناک بمباری کے دنوں میں غزہ کے اوپر پرواز کی فیلڈ ہسپتال کے لیے پوری جنگی مہارت بروئے کار لاتے ہوئے طبی سامان آوپر سے ہسپتال پھینکتے رہے اور پھر بحفاظت واپس آئے۔

اردنی حکام کے مطابق ایسا دو مرتبہ کیا گیا تھا۔ اب مغربی کنارے میں بھی اس مشکل ترین گھڑی میں مدد کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا اردنی مسلح افواج نے بیڑا اٹھایا ہے۔ تاہم ابھی اس بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں