فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل غزہ میں شہریوں کی اموات کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا: نیتن یاہو کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہری اموات کو کم کرنے کی کوشش میں ’کامیاب نہیں ہوا۔‘

رائٹرز کے مطابق امریکی ٹیلی ویژن سی بی ایس نیوز نے جمعرات کو نیتن یاہو سے پوچھا کہ کیا اسرائیل کی طرف سے ہزاروں فلسطینیوں کا قتل نئی نسل میں نفرت کو جنم نہیں دے گا جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ’کسی بھی شہری کی موت ایک المیہ ہے۔ اور ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہم شہریوں کو نقصان کے راستے سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘

نیتن یاہو نے مزید کہا: ’ہم اس کام کو (حماس کے خلاف کارروائی) کو کم سے کم شہریوں کے جانی نقصان پر کریں گے۔ ہم یہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہریوں کے جانی نقصان کو کم کرنا۔ مگر بدقسمتی سے، ہم کامیاب نہ ہو سکے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں