فلسطین اسرائیل تنازع

القسام کے سرنگ میں بوبی ٹریپ دھماکے میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک: ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بیت حانون میں ایک سرنگ کے دھانے پر بوبی ٹریپ دھماکے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک افسر سمیت کم سے کم پانچ اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی انجینیرنگ کور کے اہلکاروں کو ٹریپ کیا جس کے بعد انہیں سرنگ میں بم دھماکے سے ہلاک کر دیا۔

عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ انہوں نے بیت حانون میں النصر مسجد کے قریب سرنگوں میں سے ایک کو کھول دیا۔ اسے دیکھ کر اسرائیلی آرمی انجینیرنگ کا ایک گروپ بوبی ٹریپ کی طرف آیا جہاں انہیں دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اعتراف کیا کہ آپریشن میں ایک افسر سمیت 5 فوجی مارے گئے۔

ویڈیو میں کم از کم چار اسرائیلی فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔ وہ ایک کیمرے کےقریب آ رہے ہیں جس کے ساتھ ہی ایک دھماکہ ہوتا ہے جسکے بعد ویڈیو بند ہوجاتی ہے۔

القسام نے ویڈیو میں نشاندہی کی کہ یہ آپریشن 10 نومبر کا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں