اسرائیل کے ہاتھوں حماس کا صفایا ہونا قابل فہم نہیں۔ ایمن صفادی

یہ خوف پھر جاگا ہے کہ مغربی کنارے سے بھی فلسطینیوں کو نکالا جائے گا ۔ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اسرائیل کے اس دعوے 'وہ حماس کو مکمل تباہ کر دے گا ' کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کس طرح حماس کو غزہ سے ختم کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا ' اسرائیل کہتا ہے کہ وہ حماس کو ختم کر دے گا میں بالکل سمجھ نہیں پاتا ہوں یہ اسرائیلی مقصد کیسے پورا ہو گا۔'

ایمن صفادی نے بحرین میں ' سیکیورٹی ڈائیلاگ ' کے سلسلے میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ' ہم سے جو بھی بن پایا ہم اس سلسلے کو روکنے کی کوشش کریں گے ' کیونکہ اسرائیل کی بد ترین بمباری کے نتیجے میں پہلے ہی بہت سے لوگوں کو غزہ سے نکلنا پڑا ہے۔ اس لیے یہ سلسلہ روکنے کے لیے جو بھی کر سکے کریں گے۔'

اردنی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل اور حماس کی جنگ نے اردن میں اس پرانے خوف کو دوبارہ جگا دیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے سے بھی فلسطینیوں کو وسیع پیمانے پر ہجرت پر مجبور کر سکتا ہے۔'

ان کا کہنا تھا ' جنگ ہمیں کہیں اور نہیں لے جاتی مگر ایک تصادم کی طرف لے کر جاتی ہے، جس کے نتیجے میں مزید مصائب اور جنگی خطرات پورے خطے کو گھیر لیتے ہیں۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں