جبالیہ کیمپ میں سکول پر بمباری خوفناک ہے: 'اونروا' کمشنر

اب جنگ بندی کا زیادہ لمبا انتظار نہیں کی جا سکتا: فلپ لازارینی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین میں سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا کہنا ہے کہ اسے غزہ میں قائم سکول پر اسرائیلی بمباری کے حوالے سے کچھ تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ اس واقعے میں لگ بھگ 50 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ جبکہ بعد ازاں ہفتے کے ہی روز ہی ایک اور بمباری میں 32 فلسطینی شہید ہوئے ۔

' اونروا' نے سکول پر بمباری کی ان تصاویر اور ویڈیوز کو خوفناک قرار دیا ، ان میں ' اونروا' کے زیر انتظام سکول پر بمباری کے نتیجے میں لوگوں کی لاشیں پڑی ہیں اور کئی زخمی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے یہ بمباری شمالی غزہ میں قائم پناہ گزین کیمپ جبالیہ میں ہفتے کی صبح کی گئی اور سکول کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ اس میں پچھلے کئی دنوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

' اونروا' کی طرف سے کہا گیا ہے یہ حملے عام جگہوں پر نہیں ہیں۔ یہ لازماً روکے جانے چاہییں۔ اب انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مزید لمبا انتظار نہں کیا جا سکتا۔' ' اونروا ' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کی طرف سے یہ بیان سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج ابھی تک اس بارے میں خاموش ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں