یورپی یونین سربراہ کی مصری صدر سے ملاقات ۔ غزہ میں امدادی کارروائیوں پر تبادلہ خیال

مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور فلسطینیوں کی جبری بے گھری کی مخالفت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین کی سربراہ وان ڈیر لیین نے مصری صدر السیسی کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر کی جانے والی امدادی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے گھری کی مخالفت کی ہے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں یورپی کمیشن کی صدر نے کہا ' میں نے فلسطینیوں کی جبری بے گھری کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے غزہ کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصر کے کلیدی کردار اور تعاون پر السیسی کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں جاری انسانی المیے پر بات کرنے علاوہ مسئلے کے دو ریاستی حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے صدر السیسی کے ساتھ یہ ملاقات قاہرہ میں ہوئی ۔

بعد ازاں وان ڈیر لیین العریش روانہ ہو گئیں تاکہ غزہ کے لیے امدادی قافلوں کو براہ راست دیکھ سکیں۔ وہ امکانی طور پر رفح کی راہداری کا معائنہ بھی کرنے جائیں گی تاکہ امدادی قافلوں کی مشکلات کا اندازہ کیا جا سکے۔

ہفتے کے روز ہی یورپی یونین کا امدادی سامان اور قافلہ العریش اترا ہے۔ جس کے خیر مقدم کے لیے وان ڈیر لیین بطورخاص العریش پہنچی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں