اسرائیل کے مزید تین ریزرو فوجی غزہ میں ہلاک

غزہ کی پٹی پر جاری لڑائی میں کل فوجی ہلاکتیں 62 ہو گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج کے تین ریزرو فوجی حماس کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے۔ یہ لڑائی غزہ کی پٹی پر حماس کے ساتھ ہوئی۔ اب تک اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمین پر جاری لڑائی میں 62 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج نے یہ بطور خاص بتایا ہے کہ نئے مرنے والے تین اسرائیلی ریزرو فوجی تھے، ریگولر اسرائیلی فوجی نہیں تھے۔

واضح رہے جنگ کے شروع میں ہی ریگو لر فوجیوں کی مدد کے لیے اسرائیل نے تقریباً ساڑھے تین لاکھ ریزرو فوجی کی کمک حاصل کر لی تھی۔ اسرائیلی فوجی حکام کو اندازہ تھا کہ غزہ میں زمین پر جنگ آسان نہیں ہو گی۔

دوسری جانب ریزرو فوجیوں نے اس جنگ سے پہلے ہی ایک مہم شروع کر رکھی تھی۔ مہم کا مقصد جنگوں میں شرکت سے ریزرو فوجیوں کو چھٹکارا دلانا تھا۔

تاہم جنگ کی خوفناکی کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے ریگولر فوجیوں کا نقصان کم رکھنے کے لیے فوجی کمان نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا تھا۔

کیونکہ غزہ میں زمین پر لڑائی کے بہت خطرناک ہونے کا اندیشہ موجود تھا۔ یہ نئی تین ہلاکتیں ہفتے کے روز ہوئی ہیں، البتہ اتوار کے روز کسی بھی فوجی کے نقصان کا ذکر ابھی نہیں کیا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں