فلسطین اسرائیل تنازع

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ پٹی میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے الفحورہ سکول پروحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نہتے فلسطینی شہریوں کو منظم انداز میں نشانہ بنائے جانے کی کارروائیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہم ان کی نہ صرف بھرپورطریقے سے مذمت کرتے ہیں بلکہ فوری طوررجنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پربھی زوردیا گیا کہ فلسطینی شہریوں کو امدادی سہولت پہنچانے والے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے بین الاقوامی انسانی قانون اورقراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل کو پابند کیا جائے۔

اسرائیل کی جانب سے مسلسل قانون شکنی پربین الاقوامی احتساب کے طریقہ کار کو فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں