فلسطین اسرائیل تنازع

'فلسطین تنہا نہیں' غزہ کے مظلوموں کا انتقام لیں گے: پاسداران انقلاب کمانڈر کا خطاب

تہران سمیت پورے ایران میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں دارالحکومت تہران سمیت ایران کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہروں میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورے ایران میں ہفتے کے روز منعقد کی جانے والی ریلیوں کے شرکاء ' فلسطین تنہا نہیں' اور 'غزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت کرتے ہیں' کے نعرے لگا رہے تھے۔

واضح غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 12000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، ان میں پانچ ہزار سے زائد کی تعداد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے حماس کو مکمل تباہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تہران میں جمع ہونے والے مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، وہ ' امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ جبکہ اسرائیلی جھنڈوں کو آگ بھی لگا رہے تھے۔ کئی مظاہرین لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

تہران میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاسدران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا' صہیونی رجیم امن کو برداشت نہیں کر سکتی۔ مسلمان اپنے غزہ کے مظلوم بھائیوں کے لیے انتقام لیں گے اور انتقام کے لیے تاریخ کبھی ختم نہیں ہوتی۔ '

اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ایران کے بڑے شہروں شیراز، کرمان اور اصفہان سمیت دوسرے میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہفتے کے روز پورے ایران میں اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں