ایران کی یمنی حوثیوں کے ہاتھوں بحیرۂ احمر میں جہاز پر قبضے میں ملوث ہونے کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی کہ وہ یمنی حوثیوں کے ہاتھوں جنوبی بحیرۂ احمر میں ایک کارگو جہاز کو قبضے میں لینے میں ملوث تھا۔ یہ بحری جہاز برطانیہ کی ملکیت تھا اور اسے جاپان سے چلایا گیا۔

اتوار کے روز اسرائیل نے کہا کہ یہ واقعہ "ایرانی دہشت گردانہ کارروائی" تھی جس کے بین الاقوامی بحری سلامتی پر اثرات ہوں گے۔

تہران کے اتحادی حوثی غزہ کی پٹی میں لڑنے والے فلسطینی حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی غرض سے اسرائیل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں سے حملہ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں