فلسطین اسرائیل تنازع

بھوک سے نڈھال فلسطینی بچےکی گھاس کھانے کے واقعے ویڈیو!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

7 اکتوبر کوغزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر غلط اور جعلی معلومات کا ایک سمندر بہہ رہا ہے۔

ان ویڈیوز میں جو حال ہی میں بڑے پیمانے پر پھیلی ہیں ان میں ایک کلپ بھی ہے جس میں ایک چھوٹے بچے کو دکھایا گیا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فلسطینی ہے اور وہ بھوک کی وجہ سے گھاس کھا رہا ہے۔

یہ ویڈیو 12 نومبرکو شائع ہوئی اور اب تک اسے سوشل میڈیا پر دسیوں ہزار بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ اس میں ایک بچے کو دکھایا گیا ہے جو ایک کھیت میں بیٹھا اپنی بھوک مٹانے کے لیے گھاس کھا رہا ہے۔

اس دوران سوشل میڈیا پر اس کلپ کو پوسٹ کرنے والے صارفین نے کہا کہ ’’دیکھو اس فلسطینی بچے کو جو شدید بھوک میں گھاس کھا کر پیٹ بھر رہا ہے‘‘۔

غزہ کے مناظر: غزہ سے بے گھر بچے خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں - ایسوسی ایٹڈ پریس
غزہ کے مناظر: غزہ سے بے گھر بچے خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں - ایسوسی ایٹڈ پریس

غزہ میں قحط

غزہ کی پٹی کا اسرائیل کی طرف سے کیا گیا محاصرہ وہاں کی آبادی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے اور علاقے میں قحط چل رہا ہے۔

خوراک کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی کمی کے ساتھ انسانی بحران بھی بڑھ گیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی آبادی کو "فوری طور پر فاقہ کشی کے امکان" کا سامنا ہے، کیونکہ "خوراک اور پانی کی فراہمی عملاً ناپید ہو چکی ہے"

ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

تاہم یہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا غزہ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو پہلے ہی خوراک کی شدید قلت کا شکار ہے۔

اس کی تلاش سے معلوم ہوا کہ یہ فروری 2022 میں پہلی بار نشر ہوئی تھی یعنی ایک سال سے زیادہ عرصہ پہلے کی ویڈیو ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں #Turkey_Istanbul_Iraq_Syria_Egypt جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ فلسطینیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی میک کین نے فلسطینی ساحلی پٹی میں خوراک کے بحران کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "ایک ہی آپریٹنگ بارڈر کراسنگ کے غزہ میں بھوک اور افلاس کو مٹانے کے لیے کافی نہیں۔ انہوں نے غزہ کے مزید راستے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے 44 دنوں سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جس میں خوراک، پانی اور طبی سامان کے ساتھ ساتھ ایندھن کی وافر مقدار میں داخلے کو روک دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں