فلسطین اسرائیل تنازع

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی مرکز پر میزائل راکٹ اور توپخانے سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ڈیڑھ ماہ قبل غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان تصادم شروع ہونے کے بعد سے جنوبی لبنان میں روزمرہ کی جھڑپیں جاری ہیں۔ آج تازہ جھڑپوں میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ایک مرکز کو راکٹوں اور توپ خانےسےنشانہ بنایا ہے۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کیمپ پر ٹینک شکن میزائل اور گولے داغے گئے۔

یہ واقعہ اس علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی توپ خانے کی بمباری کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔اتوار کی شام کو لبنانی حزب اللہ نے اسرائیل کے الجلیل کے علاقے پر راکٹ حملے کیے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شمالی علاقوں میں داغے گئے راکٹوں سے سائرن بجتے ہیں۔

جبکہ العربیہ/الحدث ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کل ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنانے جانےکے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فوج نے صبح کے وقت شمالی اسرائیل میں شلومی کے علاقے کی جانب لگ بھگ 10 مارٹر گولے فائر کے جانے کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بھی بمباری کی۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے "فلسطینی عوام کی حمایت" میں "مناسب ہتھیاروں سے" شمالی اسرائیل میں الظہیرہ سائٹ اور الجردہ پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں