سعودی عرب: القصیم میں وادی ابو نخلہ کے دل کو چھو لینے والے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پانی کے بہاؤ اور اس کی آواز ایک دلکش جمالیاتی کیفیت پیدا کر تی ہے۔ گذشتہ روز سعودی عرب کے علاقے القصیم میں وادی ابو نخلہ میں ہونے والی بارش کے بعد ایسی ہی کیفیت دیکھی گئی جہاں پانی ریلوں کی شکل میں وادی کے نشیبی علاقوں میں بہہ پڑا۔

خوبصورت جغرافیہ

فوٹوگرافر عبداللہ العمیر فضائی فوٹو گرافی کے ذریعےاس علاقےکی خوبصورتی کی عکاسی کی اور وادی ابو نخلہ میں بارش کے بعد اس کے قدرتی حسن کے مناظر کو کیمرے میں محفوظ کیا۔

انہوں نے وادی ابو نخلہ میں 960 میٹر بلند جبل الرحی اور 879 میٹر بلند جبل الاصبعہ کے مناظرکی عکاسی کی۔

انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے فوٹوگرافرز بارش سے فائدہ اٹھاتے ہیں تاکہ وہ خوبصورت ترین شاٹس لے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خوبصورت جغرافیائی مقامات اور خطوں سے مالا مال ہے۔ بارش اس کی خوبصورتی میں اور اضافہ کرتی ہے۔ فوٹو گرافر بارش کےانتطار میں رہتے ہیں اور موقع ملتے ہی وہ مناظر کی عکس بندی کرتے ہیان۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے اتوار کو سعودی عرب میں موسمی صورتحال کی تفصیلات کا اعلان کیا جس میں متوقع طور پر درمیانے درجے سے شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوں گی۔ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔ جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے، مکہ، مدینہ، حائل، الجوف، شمالی سرحدی علاقے، القصیم، ریاض اور مشرقی گورنری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں