فلسطین اسرائیل تنازع

فرانس کے صدر کو بھی غزہ میں غیر معمولی شہری جانی نقصان پر تشویش لاحق

اسرائیل دہشت گردوں اور عام شہریوں پر بمباری میں فرق کرے:عمانوئل میکرون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیل کے کٹر حامیوں میں سے ایک فرانس کے صدر نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہریوں کا جانی نقصان بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں اور عام شہریوں کے درمیان فرق کر کے بمباری اور کارروائیاں کی جائیں۔

فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے اس موقع پر فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو اسرائیلی کامیابی کے لیے اہم قرار دیا تاکہ بات مکمل جنگ بندی کی طرف آگے بڑھے۔

واضح رہے اسرائیلی بمباری سات اکتوبر سے اندھا دھند چل رہی ہے جب حماس نے اسرائیل کے اندر تک ایک بڑی کارروائی کی تھی۔ اس واقعے کو اسرائیل میں انٹیلی جنس اور فوج کی بڑی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی ادارے حماس کی طرف سے اتنی بڑی اور کامیاب تیاری سے کیوں بے خبر رہے۔

تب سے اسرائیل نے حماس کو تباہ کر کے رکھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن اس دوران غزہ میں اندھا دھند بمباری کے نتیجہ میں اب تک ہزاروں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت ان ہلاکتوں کی تعداد اب تک 13 ہزار سے زیادہ بتاتی ہے، جبکہ غزہ کی پٹی پپر بمباری سے ساڑھے پانچ ہزار کی تعداد صرف فلسطینی بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں 200 فلسطینیوں کی ہلاکتیں اس عرصے کے دوران اس کے علاوہ ہیں۔ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی میکرون نے مذمت کی ہے۔ میکرون نے اس مذمت کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔

مغربی کنارے میں جاری پر تشدد واقعات بڑھنے پر فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور وہاں امن کے قیام پر زور دیا۔

واضح رہے غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری تمام تر انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔ عام لوگوں کے گھر، پناہ گزینوں کے کیمپ، سکول ، مسجدیں اور ہسپتال تک کچھ بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کی ' ٹارگٹڈ' بمباری سے محفوظ نہیں رہ سکا ہے۔

تاہم فرانس بھی ان ملکوں میں شامل ہے کہ جنہوں نے غزہ میں اب تک مکمل جنگ بندی کی حمایت نہیں کی ہے لیکن اب اسرائیل کے یہ کٹر حامی سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی کامیابی کا تاثر قائم رکھنے کے لیے بھی جنگ بندی کی طرف آنا پڑے گا۔

اسی طرف فرانسیسی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ اس بیان سے پہلے اتوار کے روز میکرون کے دفتر اسرائیل سے متصل سمندر میں ہیلی کاپٹر بردار جہاز طبی امداد کے ساتھ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے ، تاکہ غزہ میں زخمیوں کو فراہم کی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں