مملکت میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی طرف سے فری میڈکل کیمپ کا انعقاد

1000 مریضوں کو 300 ڈاکٹروں نے مشورے اور علاج کی مفت خدمات پیش کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایک ہزار سے زائد مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات دینے کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ڈاکٹروں نے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو 300 پاکستانی ڈاکٹروں نے خدمات پیش کیں۔ پاکستانی ڈاکٹروں کے اس پینل کے ایک سینئیر ممبر نے اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ فری میڈیکل کیمپ پاکستانی ڈاکٹروں کے فورم 'پاکستانی ڈاکٹرز گروپ ' منظم کیا۔ 'پی ڈی جی' ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جو سعودی عرب میں موجود پاکستانی ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ اس کا ہدف پاکستان اور مملکت کے درمیان بہترین اور پیشہ ورانہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

رواں سال اس گروپ کی طرف سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد 17 نومبر کو دوپہر ایک بجے سے شام سات بجے تک کیا گیا۔ کیمپ کے انعقاد کے لیے ریاض میں پاکستان کے سفارت خانے نے ہر طرح کی مدد اور تعاون کیا تھا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، احمد فاروق (مرکز) 17 نومبر 2023 کو ریاض، سعودی عرب میں ایک فری میڈیکل کیمپ میں پاکستانی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ گروپ فوٹو بنواتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ: ڈاکٹر اسد اللہ رومی)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، احمد فاروق (مرکز) 17 نومبر 2023 کو ریاض، سعودی عرب میں ایک فری میڈیکل کیمپ میں پاکستانی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ گروپ فوٹو بنواتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ: ڈاکٹر اسد اللہ رومی)

کیمپ میں میڈیکل کنسلٹنٹس اور میڈیکل سپیشلسٹس نے بطور خاص مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ کیمپ کے موقع پر ریڈیالو جسٹس ، لیب سٹاف، ہیلتھ سپیشلسٹس بھی موجود تھے۔ کیمپ کے انعقاد کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا۔

'پی ڈی جی ' کے صدر ڈاکٹر اسداللہ رومی نے بتایا شہر بھر سے آئے ہوئے ایک ہزار مریضوں کو مفت مشورے ، ٹیسٹس اور میڈیسن کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

رواں برس میڈیکل کیمپ کا فوکس ذہنی صحت کی بہتری کے لیے مشورے اور طبی مدد دینے کے حوالے سے تھا۔ یہ سہولت ان مریضوں کے لیے بطور خاص تھی جو ہزاروں میل دور سے اپنے گھر بار ، رشتے داروں اور دوستوں سے دور ہیں اور اس دوران نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں