مشرق وسطیٰ

غزہ قیدیوں سے متعلق معاہدہ ’اب بہت قریب‘ ہے: جو بائیڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ اور عارضی جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔

Advertisement

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہم بہت قریب ہیں، بہت قریب ہیں۔ ہم ان یرغمالیوں میں سے کچھ کو بہت جلد گھر واپس لا سکتے ہیں۔ لیکن میں چیزوں کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ جب تک یہ نہیں ہو جاتا تب تک کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت چیزیں اچھی نظر آ رہی ہیں۔‘

قیدیوں پر معاہدہ قریب ہے: قطر

ادھر منگل ہی کے روز قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم اسرائیلی قیدیوں کے معاملے پر حماس سے معاہدے کے قریب ترین ہیں۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قطر میں وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ ’ہم بہت پرامید ہیں‘ اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کسی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ترین ہیں۔‘

حماس کی جانب سے جنگ زدہ غزہ سے درجنوں قیدیوں کو رہا کرنے کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب حماس کے رہنما اور اہم ثالث قطر نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نے ’پیش رفت‘ کی طرف اشارہ کیا ہے۔

مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے معاہدے کا عندیہ دیے جانے کے بعد اے ایف پی کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے قریب ہیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں