جنگ بندی میں بھی اپنی پوزیشنوں پر مضبوط رہیں گے: اسرائیلی فوجی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے ساتھ جنگ بندی کے چار دنوں میں بھی اسرائیلی فوج اپنے دفاع کے لحاظ سے پوری مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔ یہ اعلان اسرائیلی فوج کے کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے سکائی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ہے۔

ترجمان نے کہا فوج حماس کے ساتھ جنگ بندی پر خوش ہے کہ اس طرح ہمارے مغوی رہا ہو سکیں گے، لیکن یہی ایک پیش رفت ہو گی۔

کرنل پیٹر لرنر نے کہا ' یہ ہم ہی جانتے ہیں کہ حماس کیا ہے، اسے موقع ملے گا تو وہ مزید افراد کو اغوا کرے گا۔ مزید کو قتل کرے گا، مزید خواتین کی عصت دری کرے گا اور یہ کہ مزید قصائی بن جائے گا۔'

'ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ حماس کا ماضی کا ریکارڈ یہی ہے کہ وہ ماضی میں کی گئی جنگ بندی میں یہی کرتا رہا ہے۔'

'ماضی میں اس طرح کے جنگی وقفوں کے دوران حماس مزید قتل اور مزید اغوا کرتا رہا ہے، اس لیے ہمیں جنگ بندی کے دوران مضبوطی کے ساتھ اپنی دفاعی پوزیشنوں پر کھڑے رہنا ہو گا۔ '

اسرائیلی فوجی افسر نے کہا 'جنگ بندی کے دوران امدادی سامان کی ترسیل آسان ہو گی مگر اس کا انحصار حماس پر ہو گا۔'


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں