فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں قائم اردنی فیلڈ ہسپتال ختم کرنے کا اسرائیلی حکم تسلیم نہیں کرتے: اردن

سرحد پر فوج میں اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم بشیر الخصاونہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے وزیر اعظم بشیر الخصاونہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے اردن کی طرف سے غزہ میں قائم فیلڈ ہسپتال کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ غزہ سے فیلڈ ہسپتال ختم کرے اور نکل جائے۔

تاہم اردنی وزیر اعظم نے کہا ہے اسرائیل کے اس حکم کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا غزہ میں ہونے والی پیش رفت کے پیش نظر اردن نے اسرائیل کے ساتھ اپنی سرحد پر فوج میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں اردن کے سرکاری میٖڈیا کے توسط سے بتائی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج غزہ میں کسی بھی ہسپتال کا وجود زمین پر برداشت نہیں کر رہی ہے۔ اسرائیل کی حکمت عملی زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو مارنے کی ہے۔ جبکہ ہسپتالوں میں پہنچنے والے کچھ زخمی فلسطینی بچ جاتے ہیں۔

صحت کے شعبے میں فلسطینیوں کے لیے آوآز اٹھانے والے عالمی ادارہ صحت کو بھی اسرائیل نے اسی سلسلے میں گذشتہ روز اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں