مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

طولکرم پر ڈرون حملے کے علاوہ ہسپتال میں بھی فوجی کارروائی کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایک ہی ڈرون حملے میں پانچ فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی کر دیے۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز یہ حملہ طولکرم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا ۔ اس ڈرون حملے میں پانچ فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی کر دیے گئے۔

واضح رہے آجکل اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں کو اپنی بمباری اور کارروائیوں کا خصوصی ہدف بنا رکھا ہے۔

علاوہ ازیں خبر رساں ادارے وفا اسرائیلی فوج نے طولکرم میں فلسطینی سرکاری ہسپتال میں تلاشی کے نام پر کارروائی کی ۔

مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کارروائیوں کے جاری رکھنے اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطیینیوں پر حملوں کے بارے میں باہر کی دنیا میں بھی زبانی تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن جنہوں نے عملی طور پر اسرائیلی اہداف کے لیے اس وقت سفارتی محاذ سنبھا لا ہوا ہے سات اکتوبر کے بعد اپنے دوسرے دورہ اسرائیل کے موقع پر انہوں نے بھی مغربی کنارے میں حالات کے بارے میں تشویش ظاہر کی تھی۔

بلینکن ایک بار پھر اسرائیل اور رام اللہ کے دورے پر پہنچنے کے لیے پر تول رہے ہیں ، امکان ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے شروع میں پہنچیں گے۔ تاہم ان کی امکانی آمد کی خبر کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ڈرون حملے شروع کر دیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں