فلسطین اسرائیل تنازع

جوبائیڈن کا مصر، قطر اور اسرائیل کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ پر عملدرآمد کے لیے تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل حماس کی چار دنوں کے لیے جنگ بندی کے بعد مصر ، قطر اور اسرائیل کے رہنماؤں سے گفتگو کی ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق صدر جوبائیڈن کی پہلی بار ہونے والی بات چیت ہے جو انہوں نے مختلف ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ فون کر کے کی ہے۔

جوبائیڈن اور ان کی حکومت نے قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔ جس کے بعد اسرائیل حماس معاہدہ ممکن ہوا۔

اس سلسلے میں جوبائیڈن نے قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کرکے ان کے معاہدے کے لیے تعاون کو سراہا۔ جبکہ آئندہ دنوں معاہدے پر عمل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں