فلسطین اسرائیل تنازع

اقوام متحدہ کے سکول پر اسرائیلی بمباری 27 فلسطینی شہید 3 زخمی

بمباری جبالیا کے پناہ گزین کیمپ میں قائم سکول پر کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے غزہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 27 فلسطینی جاں بحق اور93 زخمی ہوئے۔ یہ بات فلسطینی ڈاکٹر نے جمعرات کے روز بتائی ہے۔ڈاکٹر نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے۔

اسرائیلی بمباری غزہ کی پٹی پر قائم سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ جبالیا کے سکول پر کی گئی۔ یہ علاقہ اسرائیلی فو جی بمباری کا خصوصی ہدف بنا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے بنائے گئے اس سکول میں غزہ کے شہریوں نے پچھلے ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران پناہ لی تھی۔

دوسری جانب حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یو این سکول پر اسرائیلی بمباری سے 30 شہید ہوئے ہیں، تاہم فوری طور اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے سکول کو بمباری کر کے تباہ کرنے کی اس کوشش اور درجنوں افراد کو ہلاک کرنے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں