فلسطین اسرائیل تنازع

ایلات میں خطرے کے سائرن غلطی سے بجے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز کہا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں بحیرہ احمر کے شہر ایلات میں دشمن کے طیاروں کی دراندازی کے شبہ میں بجنے والے سائرن "غلط نشاندہی پر" تھے۔

فوج نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی کے کسی واقعے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

حوثیوں کی طرف سے ڈرون لانچ کرنے کا واقعہ

حوثیوں نے گذشتہ ماہ کے آخرمیں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے جواب میں اسرائیل کی طرف مارچ شروع کیا ہے۔

حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے 2 نومبرکواپنے "ایکس" اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ "ہم اسرائیل کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بناتے رہیں گے جب تک کہ غزہ پر اسرائیلی حملہ بند نہیں ہو جاتا"۔

حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے ارد گرد کی بستیوں پر شروع کیے گئے اچانک حملے میں 1400 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اکثریت آباد کاروں کی تھی۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ ڈیڑھ ماہ کی جارحیت کے نتیجے میں چودہ ہزار فلسطینی شہید اور تیس ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں