فلسطین اسرائیل تنازع

مزید فلسطینی زخمی بچوں کے ترکیہ پہنچنے کا امکان

زخمیوں کی تیسری کھیپ آج جمعہ کو پہنچ سکتی ہے: وزیر صحت ترکیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کے روز غزہ سے زخمی بچوں اور نوجوانوں کو علاج کے لیے ترکیہ منتقل کیا جائے گا۔ زخمی و بیمار بچوں اور نوجوانوں کو بغرض علاج ترکیہ جانے والی یہ تیسری کھیپ ہو گی۔

اب تک ترکیہ میں 150 فلسطینیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ ان 150 میں زیادہ تر کینسر کے مریض اور ان کے لواحقین ہیں جو ساتھ ہی ترکیہ لے جائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 100 ترکوں کو ان کے اہل خانہ سمیت اسی ہفتے ترکیہ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بات ترکیہ کے وزیر صحت فاخرتین کوکا نے جمعرات کے روز انقرہ ہوائی اڈے پر رپورٹرز کو بتائی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا جن فلسطینی بچوں کوآج بغرض علاج غزہ سے لایا جائے گا ان میں 2 سال کا زخمی بچہ جبکہ 9 اور 10 سال کی بچیاں بھی شامل ہیں۔ ترکیہ پہنچنے والا فلسطینی زخمیوں کا یہ تیسرا جہاز ہو گا جس میں 50 افراد سوار ہوں گے۔

ان کی آمد میں التوا کی وجہ انہیں غزہ سے نکلنے دینے میں اجازت دینے اور بحفاظت نکلنے دینے کے امور شامل رہے ہیں۔ تاہم اب یہ مسئلے کافی حد تک طے کر لیے گئے ہیں، صرف تیاری کی تکمیل جاری ہے۔

وزیر صحت نے بتایا ہم امید رکھتے ہیں کہ جمعہ کے روز زخمی فلسطینیوں کی تیسری کھیپ ترکیہ پہنچ جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں