مشرق وسطیٰ

حماس نے قیدیوں کی رہائی مؤخر کر دی، غزہ کے لیے امداد فراہمی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی امدادی ٹرکوں کی شمالی غزہ میں داخلے کی اجازت تک مؤخر کر دی۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے طے پانے والے شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو قیدیوں کی رہائی مزید مؤخر ہو گی۔

عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں امداد کی فراہمی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے انتخاب کے معیار پر مسائل ہیں۔

ایک اسرائیلی عہدے دار نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ قیدیوں کو غزہ کی پٹی میں ریڈ کراس کے حوالے نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں