مشرق وسطیٰ

شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مختصر مدت کی جنگ بندی کے تحت غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی ایک نئی کھیپ کی رہائی کی توقع کے ساتھ جنگ بندی یی معمولی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ شمالی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے ہیں لیکن حملوں یا ان کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل

اسرائیلی فوج نے قبل ازیں بتایا تھا کہ لبنان سے ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کی طرف داغا گیا زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل مار گرایا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل نہیں ہوا اور اس کی وجہ سے کسی انتباہی نظام کو فعال نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کر کے اس کا جواب دیا۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں چار روزہ جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے غزہ کے میدان جنگ میں خاموشی ہے اور دونوں فریقی قیدیوں کی ایک نئی کھیپ کو آج چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز فلسطینی تحریک حماس نے 10 تھائی باشندوں اور ایک فلپائنی کے علاوہ 13 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا۔ جب کہ اسرائیلی فوج نے جیلوں میں قید بچوں اور خواتین سمیت 39 فلسطینی رہا کر دیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں