چار دن کا جنگی وقفہ اگلے مرحلے کی جنگی تیاری کے لیے ہے: اسرائیلی فوجی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے حماس کے ساتھ چار دن کی جنگ بندی کو اپنے پچاس یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بات اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان ڈینئیل ہگاری نے جمعہ کے روز کہی ہے۔

ایک بریفنگ کے دوران چیف ترجمان رئیر ایڈمرل کا ان چار دنوں کے لیے کہنا تھا ' اسرائیلی فوج اپنی تیاری مکمل کرے گی اور اگلے مرحلے کے لے خود کو تیار کرے گی۔' ان کی یہ معمول کی بریفنگ تھی۔

خیال رہے اسرائیلی جنگی کابینہ کے ایک رکن بھی یہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وقفے کے بعد بھی جنگ حماس کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

حماس نے سات اکتوبر کے غیر معمولی طور پر حیران کر دینے والے حملوں کے بعد بھی اسرائیل کی امریکی حمایت یافتہ فورسز کو مسلسل غیر معمولی مزاحمت دکھائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں