فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ کے لیے امدادی سامان لانے والے سعودی سامان کو’ان لوڈ‘ کرنے کا عمل جاری

مملکت کی طرف سے غزہ کے جنگ زدہ محصورین کے لیے فضائی اور سمندری پل کے ذریعے بڑی مقدار میں سامان بھیجا جا رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

شاہ سلمان ریلیف سینٹرغزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے سمندری اور فضائی راستے سے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے۔ مرکز کے ترجمان نے غزہ میں خوراک اور طبی امداد پر مشتمل 11 ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 19 مال بردار طیارہ امدادی سامان کے ساتھ کل مصر کے شہر العریش کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب سے امدادی سامان لانے والا ایک بحری جہاز مصر کی پورٹ سعید پہنچا ہے جہاں اس کا سامان اتارا جا رہا ہے۔ وہاں سے زمینی راستے سے غزہ پہنچایا جائے گا۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے ’العربیہ‘ کو دیے گیے انٹرویو کہا کہ امدادی جہاز میں طبی سامان، محلول، خوراک، بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں"۔

اس کے علاوہ انہوں نے وضاحت کی کہ زمینی پل سے بہت بڑی مقدارمیں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ اس میں 350 ٹرک شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج ٹرکوں کوغزہ داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کو کھولنا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف مرکز نے فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کے لیے دوسرا بحری جہاز امدادی سامان کے ساتھ روانہ کیا ہے جس میں 890 ٹن طبی سامان، خوراک اور پناہ گاہوں کی امداد کے 58 کنٹینرز لدے ہوئے تھے۔

اس حوالے سے جدہ اسلامک پورٹ سے ’العربیہ‘ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بہت بڑا امدادی جہاز غزہ بھیج رہا ہے اس کا سامان 30 امدادی جہازوں کے برابر ہے۔ اس کی لمبائی 362 میٹر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرا امدادی بحری جہاز جدہ سے روانہ ہو کر 48 گھنٹے کے سفر پرمصرکی بندرگاہ پورٹ سعید پہنچے گا جس کے بعد اسے العریش شہر اور پھر تیاری کے ساتھ رفح کراسنگ تک پہنچایا جائے گا۔ جہاں سے اس پر لادیا گیا سامان غزہ منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ غزہ جانے والے سعودی سمندری پل پر سیکڑوں ٹن خوراک اور طبی سامان لے جایا جا رہا ہے، جس میں 21 بڑے کنٹینرز بھی شامل ہیں جن میں ادویات اور طبی سامان موجود ہے۔

کھانے کے سامان پر مشتمل 37 دیگر کنٹینرز بھیجے جا رہے ہیں جن میں 70 کلو گرام کھانے پینے کی خشک اشیا شامل ہیں جو ہر خاندان کے 7 افراد کے لیے کافی ہوتی ہیں۔

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی ٹیم نے پرسوں جمعہ کو اعلان کیا کہ مصری بندرگاہ پورٹ سعید کو غزہ میں متاثرہ افراد کی امداد کے لیے سعودی سمندری پل سے کھیپ کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں