مشرق وسطیٰ

گلف ائیر کا ڈیٹا چرانے کی کوشش ناکام؛ فلائٹ آپریشن متاثر سے محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خلیجی ممالک کی معروف فضائی کمپنی 'گلف ائیر' کو اپنے ڈیٹا کےسلسلے میں قواعد کی کچھ خلاف ورزیوں کآ سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ انکشاف جمعہ کے روز ہونے والی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

بحرین کے خبر رساں ادارے 'بی این اے‘ص کے مطابق اس واقعے سے کمپنی کے فضائی آپریشنز پر کوئی منفی اثر نہیں آئے گا۔ کیونکہ ڈیٹا کی وجہ سے سسٹم میں کوئی خلل نہیں آیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گلف ائیر کے ڈیٹا پر کمپنی کے ای میل ایڈریس اور کمپنی کے کسٹمرز کے ای میلز کے توسط سے غیر قانونی معاملات کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاکہ کمپنی اور اس کے آپریشنز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اگر یہ غیر قانونی کوشش کامیاب ہو جاتی تو اس سے کمپنی کا ڈیٹا بیس متاثر ہونے کا احتمال ہو سکتا تھا۔ تاہم ہنگامی اور فوری اقدامات کر کے یہ خلاف ورزی کی کوشش روک دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں