مشرق وسطیٰ

’’اسرائیل جنگ کے دوران غزہ سے کی گئی 105 گرفتاریوں کی تفصيلات دے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی حکام نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملوں کے دوران حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ جن کے بارے میں اسرائیلی ایک ملاقات میں بتا چکے ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے 105 افراد کو گرفتار کیا، تاہم ابھی تک ان نئی گرفتاریوں کا اسرائیلی نے عوامی سطح پر باقاعدہ سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔

قیدیوں سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کے کمیشن کے سربراہ قادورہ فاریس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس بارے میں مجھے بتا چکے ہیں؛ لیکن اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اس بارے میں میڈیا کے سوال پر کسی بھی تبصرے سے گریز ہے۔

واضح رہے اسرائیل حماس جنگ کے دوران اب تک غزہ کی چوبیس لاکھ کی آبادی پر مسلسل بمباری کے نتیجے 15000 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے 'اوچھا' نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے 'اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی طرف فلسطینی شہریوں کے انخلاء کے دوران گرفتاریاں کی ہیں۔

دوسری جانب صلیب احمر سے وابستہ کارکن رمضان حاسو نے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کی تلاشیاں اور گرفتاریاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں