مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛ فلسطینی نوجوان شہید، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ نے منگل کے روز بتایا کہ مقبوضہ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع دیر عمار کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران دو فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے ایک بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

قدس نیوز نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی افواج نے نابلس کے مشرق میں بیت فوریک قصبے پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر جاری پیغام کے مطابق: ’اسرائیلی فوج نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے بیر الباشا پر بھی دھاوا بول دیا۔‘

قبل ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب فلسطینی میڈیا نے بتایا تھا کہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ قصبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

میڈیا کے توسط سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر جیل کے قرب و جوار میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایک نوجوان کو گولی مار دی۔

قدس نیٹ ورک اور شہاب نیوز ایجنسی نے ٹیلی گرام سوشل میڈیا ایپ پر اپنے ہنڈلرز کے ذریعے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیتونیا پر دھاوا بولا اور جیل کے آس پاس موجود لوگوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں