اسرائیل سے یکجہتی کے لیے ایلون مسک نے کون سا ہار گلے میں ڈالا اور اس کی کہانی کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اپنے X پلیٹ فارم پر یہودی مخالف پوسٹ پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ایلون مسک نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک یرغمالی کے والد سے ایک علامتی ہار وصول کیا اور وعدہ کیا کہ جب تک تمام یرغمالی نہیں ہو جاتے وہ اسے پہنے رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق یرغمالی عمر شیم توف کے والد مالکی شیم توف سے مسک کو ملنے والے ہار میں موجود سکے میں یہ جملہ لکھا گیا ہے "ہمارے دل غزہ میں یرغمال ہیں۔"

یہ بات پیر کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ مسک کے دورے کے ایک ویڈیو کلپ میں سامنے آئی۔

انہوں نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہار گلے میں ڈالا اور کہا کہ "میں اسے روزانہ پہنوں گا جب تک کہ آپ کے پیاروں کی رہائی نہیں ہو جاتی"۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل میں سوشل میڈیا پر وائرل ہار حماس کی طرف سے گذشتہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر شروع کیے گئے حملے کی علامت ہے جس کے دوران اس نے 240 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں