فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جنگی کارروائیاں انسانی اقدار کی نفی ہیں: شاہ عبداللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ پر اسرایلی جنگی مہم کو انسانی اقدار کی نفی قرار دیا ہے، وہ منگل کے روز اردنی سرکاری میڈیا پر اس امر کا اظہار کر رہے تھے۔

اس موقع پر شاہ عبداللہ نے مغربی کنارے کے عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بھی انسانی اقدار سے عاری اور شہریوں کے حق زندگی کے خلاف کارروائیاں قرار دیا ۔ شاہ عبد اللہ نے جنگ کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی کئی ہفتوں تک ناکہ بندی کر کے غزہ کے شہریوں کو ادویات تک سے محروم کر دیا۔

شاہ عبداللہ نے اسرائیل کی طرف سے مسلسل کی گئی ناکہ بندی کے حوالے سے کہا 'غزہ کے لوگوں کو خوراک سے محروم رکھنے کے لیے 'لاک ڈاون' جاری رکھا گیا ، حتیٰ کہ شہرویوں کو پانی اور بجلی تک سے محروم کر دیا گیا۔ یہ سب جنگی جرائم ہیں، جن کا اسرائیل نے ارتکاب کیا ہے۔

انہوں نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ' اسرائیل کے جنگی جرائم پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں