غزہ میں مزید دو دن کے لیے جنگی وقفے پر اتفاق ہو سکتا ہے۔ مصری ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے کو مزید دو دن کی توسیع دینے کے لیے مذاکرات کاروں کی کوششیں جاری ہیں۔ امکان ہے کہ کسی بھی وقت توسیع کی خبر سامنے آسکتی ہے۔

واضح رہے بدھ کا دن توسیع شدہ جنگی وقفے کا آخری دن ہے۔ جمعرات کے روز اگر غزہ میں جنگ روکے رکھنا مقصود ہوا تو فریقین کے درمیان اتفاق کے لیے اگلے چند گھنٹے اہم ہیں۔

تاہم ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملکوں میں سے ایک مصر کے فوجی ذرائع کو یقین ہے کہ دو دن کے لیے جنگی وقفے میں مزید تویسع ہو جائے گی۔ ان ذرائع کے مطابق دوسری بار توسیع کے سلسلے میں اسرائیلی یرغمالی کتنی تعداد میں رہائی پائیں گے اور ان کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی اسیران کی کتنی تعداد کو اسرائیل رہا کرے گا اس معاملے پر ابھی دونوں طرف سے آراء آرہی ہہیں۔

مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس عام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ بڑے اچھے طریقے سے چل رہا ہے مگر اصل ایشو اسرائیل کے یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی رہائی ہے۔ اس معاملے میں حماس کی طرف سے آمادگی کے بجائے رکاوٹیں ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے خیال میں حماس کے پاس بہت سی اسرائیلی خواتین اور بچے بھی یرغمالیوں کی صورت میں موجود ہیں۔ جن کی رہائی کی خاطر اگلے چند دنوں میں جنگ بندی ہو سکتی ہے۔

ایک اہم سرکاری عہدے دار نے اپنی شانخت نہ بتاتے ہوئے کہا ' ہم جانتے ہیں حماس کے پاس اضافی یرغمالی بھی موجود ہیں۔ جو کم از کم دو یا دو زیادہ دنوں کے جنگی وقفے کے لیے کافی ہیں۔ ان میں امکانی طور پر تین دن تک کی جنگ بندی کے لیے اسرائیلی بچوں اور عورتوں کی فہرست موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں