فلسطینی دھڑوں کے پاس اب بھی 161 افراد بدستور قید ہیں: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل اور حماس کے درمیان تیسری بار غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی متوقع توسیع کے ساتھ اس بات کا امکان ہے کہ حماس یرغمال بنائے گئے مزید اسرائیلی قیدیوں کی کھیپ کو آج رات کو رہا کرے گی۔

قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے

اسی دوران اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے فلسطینی تنظیم حماس کے زیر حراست تمام قیدیوں کی واپسی کے لیے تل ابیب کے عزم پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی کہ غزہ سے اب تک 66 اسرائیلی رہا کرائے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق انہوں نے روزانہ کی بریفنگ میں مزید کہا کہ اسرائیل نے رہا کیے جانے والے 50 فلسطینی قیدیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فوج کے اندازوں کے مطابق فلسطینی دھڑوں نے غزہ کی پٹی میں ابھی تک تقریباً 161 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے حماس پر ریڈ کراس کو قیدیوں تک پہنچنے سے روکنے کا بھی الزام لگایا۔

ادھر شمالی غزہ میں مختلف مقامات پر 3 دھماکے ریکارڈ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ ان کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

حماس مزید چار روز کی جنگ بندی پر تیار :ذرائع

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے انتہائی قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حماس مزید چار دن کے لیے جنگ بندی کرنے پر راضی ہے۔ مزید چار دن کی جنگ بندی ہونے کی صورت میں تو 24 نومبر سے شروع ہونے والی عارضی جنگ بندی میں یہ دوسری توسیع ہو گی۔

غزہ میں جاری عارضی جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کی بد ترین ناکہ بندی میں ڈیڑھ ماہ سے زائد تک کی جانے والی بمباری سے 16000 سے زائد فلسطینی شہید اور تیس ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔ جبکہ اس عرصے میں اسرائیل کا جانی نقصان 1270 کے قریب ہوا۔

بدھ کے روز ملنے والی اطلاعات کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنے والے ممالک کو بتا دیا ہے کہ اسے چار دنوں کی مزید جنگ بندی کرنے کو تیار ہے تاکہ غزہ میں اشیائے ضروریہ امدادی سامان کی صورت منتقل کرنے کا موقع فراہم رہے ۔

مزید چار دن کے لیے جنگ بندی ہونے کی صورت میں حماس بھی اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک تعداد رہا کرے گی۔ ادھر امریکی و اسرائیلی حکام بھی دوحہ اسی مقصد کے لیے منگل کی شام پہنچ گئے تھے کہ جنگ بندی کو جاری رکھا جائے تاکہ مزید یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو اور امدادی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں