فلسطین اسرائیل تنازع

ایلون مسک غزہ آکر اسرائیلی بمباری کی تباہی کودیکھیں،ارب پتی امریکی کو حماس کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکہ کے عرب پتی کاروباری ایلون مسک کو غزہ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا وہ غزہ کا دورہ کریں اور یہاں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔ یہ بات حماس کے سینئیر عہدے دار کی طرف سے کہی گئی ہے۔

بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ایلون مسک غزہ آئیں اور قتل و غارت گری اور اسرائیلی بمباری سے کی گئی تباہی کو دیکھیں۔ تاکہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی گئی تباہی کو معروضیت کے اعلیٰ معیار کے ساتھ اور پوری سچائی کے ساتھ دیکھ سکیں۔ انہیں اندازہ ہو کہ اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کو کس طرح بمباری کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے اسرائیل کی دعوت پر ایلون مسک نے اسرائیل میں اس جگہ کو بھی دیکھا جسے حماس کے راکٹ حملوں کی وجہ سے تباہ شدہ کہا گیا۔
ایلون مسک نے اسرائیل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ' وہ نفرت پھیلانے کو روکنے کے لیے جو کچھ بھی ممکن ہوا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں