’ایکسپو 2030‘ میں کامیابی مملکت کے اہم عالمی کردار کی غماز ہے: ولی عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایکسپو 2030 کی میزبانی میں ریاض کی کامیابی کے اعلان کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے زور دے کر کہا کہ ایکسپو 2030 کی میزبانی میں مملکت کی فتح سعودی عرب کے اہم اور محوری عالمی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس موقع پر انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی مبارکباد دی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ “Expo 2030 کی میزبانی کے لیے مملکت کی فتح اس کے اہم ، کلیدی کردار اور اس پر حاصل بین الاقوامی اعتماد کے استحکام کی غماز ہے۔

یہ پیش رفت ممتاز ترین بین الاقوامی فورمز کی میزبانی کے لیے ایک مثالی منزل بناتی ہے اور ان میں ایکسپوبھی اہم عالمی ایونٹ ہے جس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب پر عالمی برادری کی طرف سے اعتماد کا اظہار کیا گیا‘‘۔

غیر مسبوق ورژن

شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلیٰ ترین جدت طرازی کے ساتھ اس عالمی فورم کے قیام کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور بے مثال ورژن پیش کرنے اور انسانیت کے روشن مستقبل کے لیے فعال اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے مملکت کے عزم کی تجدید کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی پلیٹ فارم جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتےہوئے روشن ترین ذہنوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری ایکسپو 2030 کی میزبانی سعودی وژن 2030 کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہوگی۔ کیونکہ یہ نمائش ایک شاندار موقع ہے جس کے دوران ہم تبدیلی کے بے مثال سفر سے سیکھے گئے اسباق کو دنیا کے ساتھ شیئر کریں گے‘‘۔

ولی عہد کی طرف سے زبردست اور براہ راست حمایت

سعودی عرب کے ولی عہد نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریاض ایکسپو 2030 میں دنیا کو گلے لگانے کے لیے تیار ہے اور نمائش کے مرکزی موضوع، "تبدیلی کا دور: ہم ساتھ مل کر مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں" کے حصول کے لیے شریک ممالک کی ذمہ داریوں اور اس کے ذیلی عنوانات، "ایک بہتر کل، ماحولیاتی تبدیلی اور سب کے لیے خوشحالی اور تمام امکانات کو بروئے کار لانا‘‘۔

ریاض میں 2030 ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کے لیے مملکت کی امیدواری کے معاملے کو ولی عہد اور وزیر اعظم کی جانب سے زبردست اور براہ راست حمایت حاصل ہوئی۔ اس مہم کا آغاز 29 اکتوبر 2021 کو مملکت کے اس اعلان سے ہوا کہ جب سعودی عرب کی طرف سے ایکسپو کےبیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز BIE میں مملکت کی میزبانی کےلیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں