فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ کی مدد کے لیے سعودی عرب سے 23 واں طیارہ روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت سعودی عرب سے 23 واں طیارہ آج منگل کو روانہ ہوگیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں 31 ٹن سامان موجود ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں‘۔

واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم جاری ہے۔

اسی اثنا میں سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے فضائی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سمندری ذریعے سے بھی ضروری اشیا کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی جانب سے غزہ کے متاثرین کو ضروری اشیا کی فوری ترسیل کے لیے سمندری مہم کا بھی آغاز کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں