اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد جمعرات کی صبح امدادی ٹرک رفح گذرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔

ثالث قطر کے مطابق اسرائیل اور حماس کی جنگ میں عارضی جنگ بندی میں ایک اور دن توسیع کر دی گئی ہے۔

جمعرات کی صبح یہ اعلان جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے سے چند منٹ قبل سامنے آیا۔

اسرائیل نے مزاحمت کاروں کے زیرِ حراست ہر 10 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

جنگ بندی جو 24 نومبر کو شروع ہوئی اور اصل میں پیر کو ختم ہونے والی تھی، اس کی بدولت اسرائیل اور مزاحمتی گروپ کے درمیان عشروں میں ہونے والی مہلک ترین لڑائی رک گئی ہے۔

جنگ بندی سے جنوب میں مصر سے روزانہ 200 ٹرک تک مزید امداد پہنچانا ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن امدادی اہلکار کہتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے اس لیے کہ اب زیادہ تر آبادی کا انحصار بیرونی امداد پر ہے۔

اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام پناہ گاہوں میں 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد پناہ گزین ہیں جن میں سے کئی لوگ سرد اور بارش کے موسم میں باہر سو رہے ہیں۔

 اسرائیلی حملوں کے دوران گھروں سے بھاگ جانے والے فلسطینی 23 اکتوبر 2023 کو جنوبی غزہ کی پٹی میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام ایک مرکز میں خیمہ بستی میں پناہ گزین ہیں۔ (رائٹرز)
اسرائیلی حملوں کے دوران گھروں سے بھاگ جانے والے فلسطینی 23 اکتوبر 2023 کو جنوبی غزہ کی پٹی میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام ایک مرکز میں خیمہ بستی میں پناہ گزین ہیں۔ (رائٹرز)
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں