فلسطین اسرائیل تنازع

جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی قتل کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعلان کیا کہ ان کی افواج نے غزہ کی پٹی میں تین فلسطینی جنگجوؤں کو جنگ بندی کی ’خلاف ورزی‘ کرنے پر ہلاک کر دیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہاگری نے بدھ کی شام کہا کہ تینوں نے "جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور ہماری افواج کے لیے خطرہ پیدا کیا تھا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیےکارروایہ جاری رکھے ی‘‘۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں خان یونس، الشاطی کیمپ اور الشیخ رضوان کے ساحل پر متعدد گولے داغے۔

غزہ میں تباہی کے اثرات
غزہ میں تباہی کے اثرات

کل منگل کو بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی شہر خان یونس اور رفح کے مشرق میں، نیز شمالی غزہ کے الشاطی کیمپ اور الشیخ رضوان کے پڑوس میں شدید فائرنگ کی۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کل آج اگر جنگ بندی میں توسیع نہ کی گئی تو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں