اسرائیل اور حماس ،جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد امدادی ٹرکوں کی پہلی بار رفح راہداری آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعہ کے روز سے ختم ہو چکی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر امدادی ٹرک رفح راہداری تک پہنچے ہیں۔ ہفتے کے روز امدادی سامان لے کر آنے والے ٹرکوں کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پہلی بار مصری علاقے سے رفح راہداری کی طرف بھیجا گیا ہے۔

مصری سیکیورٹی اور صلیب احمر سے متعلق ذرائع کے مطابق ان ٹرکوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے اواج کراسنگ سے بھی گذرنا ہو گا۔ جہاں ان سب ٹرکوں اور لدے ہوئے امدادی سامان کو چیک کیا جائے گا۔ تب انہیں غزہ میں داخلے کی اجازت مل سکے گی۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی قافلہ جو ہفتہ کے روز رفح راہداری میں داخل ہوا ہے ،اس میں ایندھن کے دو ٹرکوں کے علاوہ امدادی سامان خوراک اور ادویات وغیرہ پر مشتمل 50 ٹرک شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں