جنگ بندی کے بعد غزہ میں 400 اہداف پر بمباری کی ہے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز دوبارہ شروع کی گئی بمباری میں اب تک غزہ میں 400 جگہوں کو ہدف بنا کر بمباری کی ہے۔ واضح رہے اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی تھی۔ یہ سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد غزہ میں اپنی جنگ کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کا اعلان پہلے سے کر رکھا تھا۔ دوسرے مرحلے کی اسرائیلی جنگ میں اسرائیلی فضائیہ، فوج اور بحریہ تینوں کی مدد سے غزہ کو لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صرف خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 50 جگہوں کو ہدف بنا کر بمباری کی ہے۔ یہ علاقے غزہ کے جنوبی حصے میں آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں