سعودی عرب میں بچوں کی نشوونما کی شرح میں تفاوت ایک صحت مند رحجان ہے: ماہرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے کچھ علاقوں میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کے مختلف تناسب ریکارڈ کیے گئے ہیں جس پر محققین نے بچوں اور خاندان سے متعلق تضادات اور متغیرات کے اسباب کا مطالعہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہے۔بعض ماہرین نے سروے میں سامنے آنے والے تفاوت پر بچوں کی نشونما میں فرق سماجی، ثقافتی، اقتصادی خصوصیات کی کمی کے بارے میں حیرانگی کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے انکشاف کیا ہے کہ دو سعودی شہروں میں سے ایک نے بچوں کے ابتدائی نشوونما کے انڈیکس میں زیادہ مقام حاصل کیا اور بعض نشونما کا درجہ کم ہے۔

اسی تناظر میں تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبوک کا علاقہ ابتدائی بچپن کی نشوونما کے انڈیکس میں 83.9 فی صد کے ساتھ مملکت میں پہلے نمبر پر جب کہ جازان کے علاقے میں انڈیکس کی سب سے کم شرح یعنی 75.9% ریکارڈ کیا گیا۔

سماجی محقق عبدالرحمٰن القرش بتاتے ہیں کہ ابتدائی بچپن کی نشوونما کے اشاریہ میں خطوں کی شرحوں میں فرق ایک صحت مند رجحان ہے جو ملک میں بچوں کےذمہ دار اداروں کے حساس جواب دہی اور شفافیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ابتدائی بچپن

اس حوالے سے فیملی اینڈ کمیونٹی میڈیسن کنسلٹنٹ ڈاکٹر لمیاء البراہیم نے ابتدائی بچپن کی اہمیت پرزور دیا کیونکہ یہ نشمونما کے مراحل میں ایک اہم دور ہے۔ یہ مرحلہ بچے کے اسکول داخل ہونے کے بعد آٹھ سال کی عمر تک چلتا ہے۔

اس میں دماغ کی غیر معمولی نشوونما کی خصوصیت ہے۔ اس میں صلاحیتوں کے درمیان پیچیدہ حیاتیاتی اور جینیاتی تعاملات شامل ہیں جو بڑے پیمانے پر تجربات اور ماحول سے تشکیل پاتے ہیں۔

تاہم انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار نے اس علاقائی تفاوت کے ساتھ، سماجی، ثقافتی اور اقتصادی نمونے کی خصوصیات کو واضح نہیں کیا جس پر سروے کیا گیا تھا، کیونکہ اسے شماریاتی انداز میں جوڑا جانا چاہیے۔

بچوں کی دیکھ بھال

بچپن کی مشیر نادیہ السیف کا کہنا ہے کہ انڈیکس اس درست راستے کی پیمائش کرتا ہے جو بچے مملکت میں تعلیم، صحت، نفسیاتی اور سماجی بہبود کے میدان میں لے رہے ہیں۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ اس فیصد کو زیادہ سمجھا جاتا ہے اور بہتری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ تبوک جیسے کچھ خطوں میں زیادہ فیصد کی وجہ ان متغیرات کی موجودگی ہے جن کا مطالعہ اور تحقیق کی ضرورت ہے۔ اسی طرح انہوں نے جازان میں بچپن کے نشونما کے تناسب میں کمی کے اسباب کے مطالعے بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں