فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی بمباری، غزہ میں ممتاز سائنس دان بھی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ پر اسرائیلی بمباری کی جمعہ کے روز سے از سر نو شروعات کے اگلے روز ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ ہفتے کے روز بنایا۔ یہ الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔

اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں