فلسطین اسرائیل تنازع

حماس کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس نے اسرائیلی دارالحکومت کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ راکٹ حملے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نئے سرے سے شروع ہونے کے دوسرے روز جواباً اور فلسطینیوں کا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ان راکٹ حملوں کی 'العربیہ 'کے نمائندے نے بھی تصدیق کی ہے۔ 'العربیہ' نے ان راکٹ حملوں ک تصدیق ہفتے کی رات دیر سے کی ہے۔ نمائندے کے مطابق حماس نے تل ابیب کی جانب کئی میزائل داغے۔

بتایا گیا ہے کہ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے ان میزائیلوں کی وجہ سے اسرائیل کے لیے تل ابیب ہوائی اڈے پر فضائی سرگرمیاں بحال رکھنا مشکل ہو گیا اور فوری طور پر تل ابیب ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں