شمالی غزہ میں اونروا کے صندوقوں کے نیچے سے راکٹ اور گولے ملے ہیں: اسرائیل

دس کلومیٹر تک مار کرنے والے 30 راکٹ اور درجنوں دیگر راکٹ مل گئے: ترجمان اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) کے صندوقوں کے نیچے سے درجنوں راکٹ، گولے اور دیگر ہتھیار ملے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ جو کچھ ملا ہے ان میں 10 کلومیٹر تک مار کرنے والے تقریباً 30 گریڈ میزائل اور درجنوں دیگر میزائل شامل ہیں۔

ادرائی نے وہ تصویریں بھی پوسٹ کیں جو ان کے بہ قول راکٹ تھے۔ تاہم عرب ورلڈ نیوز ایجنسی نے ان تصاویر کی تصدیق نہیں کی ہے کیونکہ تصاویر میں ان راکٹوں کی صحیح جگہ یا ان کی دریافت کا وقت نہیں دکھایا گیا۔ تصویر میں صرف کمرے کے ایک کونے میں قلیل تعداد میں پھینکے گئے گولے دکھائی دے رہے ہیں۔

اویچائی ادرائی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز شمالی غزہ کی پٹی میں کومبنگ آپریشن کر رہی ہیں جہاں انہیں بہت سے ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان ملا ہے۔ جنگجوؤں کے دستی بم، دھماکہ خیز آلات، ہتھیاروں کے پرزے، چاقو، حفاظتی واسکٹ اور دیگر انٹیلی جنس آلات ملے ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر شروع جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15,207 ہو گئی ہے ۔ 40,652 زخمی ہو چکے ہیں۔ اشرف القدرہ نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 280 طبی اہلکار چل بسے اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔ 31 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 130 صحت کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ 20 ہسپتالوں کی سروسز معطل ہو گئی ہے۔ 56 ایمبولینسز کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں