فلسطین اسرائیل تنازع

درجنوں اسرائیلی ٹینک جنوبی غزہ میں داخل ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فضائیہ کی جنوبی غزہ میں حالیہ دنوں کی بدترین بمباری کے بعد پیر کے روز درجنوں ٹینک جنوبی غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پیر کے روز جس طرح جنوبی غزہ میں ٹینکوں کی بڑی تعداد داخل ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ اب جنوبی غزہ میں بھی زمینی حملہ شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسرائیلی فوج کی اسٹریٹجی یہ رہی ہے کہ پہلے غزہ کی بستیوں پر اندھی بمباری کی جاتی ہے ، جسے جنگی اصطلاح میں 'کارپیٹ بمبنگ' کہا جاتا ہے کرتا ہے۔ اس دوران شہریوں کو انخلاء پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ٹینکوں کو داخل کر دیا جاتا ہے۔

عینی شاہد 59 سالہ امین ابو حولہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک ایک کلومیٹر سے زیادہ اندر تک جنوبی غزہ میں داخل ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ ان کی موجودگی خان یونس کے علاقے قرارا نامی گاؤں میں دیکھی گئی ہے۔

34 سالہ معاذ محمد نے اسرائیلی ٹینکوں کو جنوبی غزہ کے علاقے صلاح الدین روڈ میں دیکھا ہے۔ یہ ٹینک شمالی غزہ سے جنوبی غزہ کی طرف آرہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں