فلسطینیوں سے نفرت پرمبنی نیا اسرائیلی گیت جومقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے

غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے، اداکارہ بیلاحدید، حماس اور حزب اللہ قیادت کےقتل کی دعوت پر مبنی نیا اسرائیلی گیت جسے دو ہفتے میں پچاس لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک نیا اسرائیلی ’ریپ سونگ‘ جس میں غزہ کی پٹی کو تباہ وبرباد کرنے اور فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے قتل کا مطالبہ کیا گیا ہے اسرائیلی حلقوں میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حلقوں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف نفرت پر مبنی گانوں کا اجراء کوئی نئی بات نہیں اور حالیہ غزہ جنگ کے دوران ایسے کئی نام نہاد گانے ریلیز ہوچکے ہیں۔

Ness Ve Stilla (جس کا اصل نام Nessia Levy اور Dore Soroker ہے) کے ذریعہ پیش کیے گئے گانے نے دو ہفتوں میں یوٹیوب چینل پر تقریباً 5 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔

اس گانے کا عنوان عبرانی میں "شربو دربو" ہے جس کا مطلب "تلواروں اور ضربوں کےساتھ مارنا" ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ گانا اسرائیلی فوجیوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو صفحہ ہستی سے مٹا ڈالیں۔

اس گانے میں سب سے مشہورفوجی یونٹوں، گولانی، گیواتی اور دیگر کو غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے اور پٹی پر بمباری کے لیے استعمال ہونے والے بموں پر 7 اکتوبر کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کے نام لکھنے کا کہا گیا ہے۔

اس گانے میں بیلا حدید اور امریکی گلوکارہ دعا لیپا کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد فلسطینیوں کی حمایت پر قتل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ھنیہ، الضیف اور حسن نصراللہ

ریپر نے لبنانی حزب اللہ کے رہ نما حسن نصراللہ کے علاوہ حماس کے رہ نماؤں اسماعیل ہنیہ اور محمد الضیف کے ناموں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا: "ہر کتے کے انجام کا دن ضرور آئے گا‘‘۔

گلوکار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "میری ماں اور باپ، اپنے خاندان اور اپنے دوستوں کی خاطر آئیے غزہ بھیجے گئے بموں پر ان کے نام لکھیں"۔

یہ پہلا گانا نہیں ہے جس میں اسماعیل ہنیہ اور محمد الضیف کے قتل کا مطالبہ کیا گیا ہو۔ اس سے پہلے کئی گانے گائے گئے تھے۔

بیلا حدید فلسطینی کاز کی عوامی حمایت کے لیے جانی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بین گویر نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پچھلی پوسٹ میں انہیں "اسرائیل دشمن" کہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں