اردن: اشتہاری ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کے شمال مشرقی علاقے الزرقاء میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کی کوشش کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

تاہم پولیس نے ملزم کو فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایجنٹ احمد مروان احمد ثابت کے ٹرک سے چمٹے ہوئے اور متعدد سکیورٹی اداروں کو مطلوب ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ دیکھنے میں کسی ہالی ووڈ کی فلم کا ’سین‘ معلوم ہوتا ہے۔

اشتہاری ڈرائیور

اردن کی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر سرطاوی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ سکیورٹی فورس نے ایک کارگو گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا جو اپنی سرکاری ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران بیرونی پٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک رکن کی موت کا سبب بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک بیرونی گشت پر مامور اہلکار زرقاء گورنری میں اپنی سرکاری ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ اس نے مال بردار گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔ اس کا ڈرائیور مفرور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ایجنٹ کو روند دیا

انہوں نے مزید کہا کہ جب ڈرائیور کو روکا گیا تو اس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو پٹرولنگ پر مامور ایجنٹ احمد مروان احمد ثابت نے اسے پکڑ لیا تاہم ڈرائیور نے اپنی گاڑی چلانے پر اصرار کیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔ احمد ثابت نے گاڑی کے ساتھ لٹک کر ملزم کو پکڑے کی کوشش کی مگر وہ گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو کچھ دیر کے بعد پکڑ لیا گیا ہے جس کےبعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں